راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے ڈرون کیمرے، کبوتر بازی، ہوائی فائرنگ و آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی اور لیزر لائٹ پر بھی پابندی عائد کر دی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کی ریونیو حدود میں یہ پابندی 22 مارچ تک نافذ العمل رہے گی، پابندی دفعہ 144 کے تحت پاکستان پریڈ ڈے کے حوالے سے لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں یہ پابندی سیکیورٹی کے پیش نظر اور عوامی تحفظ کے لئے لگائی گئی ہے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔