راولپنڈی: جہلم ہائی وے کلیام موڑ پرگھی کےگودام میں لگی آگ کی شدت میں اضافے کے باعث فوج سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ہائی وے کلیام موڑ پرگھی کےگودام میں آگ لگ گئی، آگ نے قریبی گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا،امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کی شدت میں اضافے کے باعث فوج سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہلم ہائی وے کلیام موڑ پر آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے واقعےکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نےگودام یں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے،ریسکیو اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔