اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

راولپنڈی: زمینی تنازعہ کا خوفناک انجام، 4 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں زمینی تنازعے نے چار افراد کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلر سیداں کے علاقے سموٹ میں زمین کے تنازعے پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اسی دوران دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل جبکہ چھ زخمی ہوگئے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارورائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کلر سیداں راولپنڈی میں چار افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اپنے بیان میں آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد ازجلدگرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کاحکم دیا۔

گذشتہ سال نومبر میں کے پی کے ضلع صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں زمینی تنازعے نے آٹھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں