اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(30 نومبر 2025): لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم انیس خان عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا، ملزم انیس خان عرف دورانی کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مقدمے میں نظار خان عرف ارمان خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں، لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اپنے دائیں ہاتھ میں قینچی پکڑ کر بے دردی کے ساتھ ایک لڑکی کے بال کاٹ رہا ہے اور قریب موجود کوئی بھی شخص انھیں نہیں روک رہا۔

یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متعدد صارفین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں