منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

لڑکی کی بوری بند لاش ملنے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

(25 جنوری 2026): راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کےعلاقے سے نامعلوم لڑکی کی بوری پر لاش ملنےکی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کےعلاقے سے نامعلوم لڑکی کی بوری پر لاش ملنےکی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ 14 سال کی مقتولہ کی شناخت ہوگئی۔ پولیس چھاپوں کے دوران تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ تئیس جنوری کو درج کیا گیا تھا۔ مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ گلے پر زخم کے نشان ہیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 14 سال کی مصباح کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کے بھائی اور والد محنت مزدوری کرتے ہیں، سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی قتل کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں