پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

مسواک بیچنے والی لڑکی کا اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (09 اگست 2026): پنڈی میں مسواک بیچنے والی لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ واہ صدر میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمے کی مدعیہ نازیہ نے بتایا کہ اس کی 15 سالہ بہن ’ش‘ کو ستائیس جولائی کو سڑک پر سے اغوا کیا گیا تھا، جو تیرہ دن بعد بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مغوی لڑکی ’ش‘ اغوا کے 13 دن بعد کسی طرح اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلی، جو 27 جولائی کو اپنی بہن نازیہ کے ساتھ مسواک فروخت کر رہی تھی اور پھر بیریئر تین کے پاس اچانک پیچھے رہ گئی اور لاپتا ہو گئی۔


میر رضا علی کے پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کا بیان


پولیس نے اغوا کے تیرہ دن بعد 365 بی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں مدعیہ نازیہ نے بتایا کہ بہن کے لاپتا ہونے پر اس نے اپنے طور پر اسے تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی، اور پھر 7 اگست کو نامعلوم نمبر سے بہن نے کال کی، اور بتایا کہ وہ پیرودھائی موڑ پر کھڑی ہے آ کر لے جائے۔

نازیہ کے مطابق مغوی بہن نے بتایا کہ اسے ناظم، سلیم اور چمن نامی افراد نے سفید کیری ڈبے میں اغوا کیا تھا، اور سرائے عالمگیر جھگیوں میں لے گئے، جہاں تینوں ملزمان کئی دن تک اس کا ریپ کرتے رہے۔

اہم ترین

مزید خبریں