(19 جنوری 2026): راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں گارڈ نے مریض کے لواحقین سے جھگڑا کیا اس دوروان نوجوان موقع پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے دوران مکا لگنے اور تھکن بیل سے نوجوان کو دل کا دورہ پڑا طبی امداد نہ دی گئی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وقاص نامی نوجوان والدہ کو ہولی فیملی اسپتال ایمرجنسی میں لے کر گیا، گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا ہوا تو گارڈ نے نوجوان پر تشدد کیا، گارڈ نے نوجوان کے سینے پر مکا مارا۔
ہولی فیملی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی جبکہ لواحقین نے پولیس سے رجوع کر لیا مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی۔
دوسری جانب تھانہ نیوٹاؤن میں واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مقتول کی شناخت محمد وقار ولد محمد رئیس کے نام سے ہوئی، مقتول والدہ نرگس بی بی کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال لایا تھا، چیک اپ کے بعد واپسی پر اسپتال کی پارکنگ میں تنازعہ پیش آیا۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پارکنگ کے معاملے پر سیکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوئی اور یہ تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ تشدد کیا، ملزم نے مقتول کو مارا، زمین پر گرنے کے بعد لاتیں اور سینے پر ضربیں لگائیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تشدد سے مقتول کی طبیعت بگڑ گئی، وقار کو ایمرجنسی منتقل کیا گیا، تشدد کے باعث مقتول کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


