ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

راولپنڈی: خواتین پر خنجروں سے حملہ کرنے والے3ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : خواتین پرخنجروں سے حملہ کرنے والے تین ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر تیز دھار آلات سے حملوں میں ملوث ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی شناخت خنجر کے حملے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی نے کی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجروں سے حملے کے شبے میں 15افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا،حملے سے زخمی ہونے والی نرس کا کہنا ہے کہ ملزم منہ پر کپڑا لپیٹ کر وار کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں نا معلوم ملزمان خواتین کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں اب تک چالیس سے زائد خواتین خنجرگروپ کے حملوں کی زد میں آچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں