ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

شعیب اختر نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

 راولپنڈی کے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر یل) گراؤنڈ کو سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے نام سے منسوب کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ اسٹیڈیم کا نام مجھ سے منسوب ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ لوگوں کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں کم و بیش ہی لفظوں سے خالی ہوتا ہوں لیکن واقعی آج میرے پاس لوگوں کی محبت کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں ںے پوری ایمانداری و لگن اور جذبے سے عزم و استقامت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے لیے ہمیشہ پوری کوشش کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قومی پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا، پاکستان زندہ باد۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں