اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

گھریلو ملازمہ کے روپ میں ڈکیتی کرنیوالی دو رکنی لیڈی گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

(2 نومبر 2025): راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والی دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے، لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدربیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہو گئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروۓ کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، زیر حراست خواتین کا چالان ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ کی طرف سے ڈکیتی یا چوری کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ملازمہ گھر میں کام کرتے ہوئے زیورات، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چرانے میں ملوث پائی گئی۔

مارچ میں چکلالہ پولیس نے گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ ماہین کو گرفتار کیا تھا، یہ واردات راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کے سلسلے میں ہوئی، جہاں پولیس نے 12 ملزمان کو پکڑا تھا، ملازمہ نے گھر میں کام کے بہانے زیورات چرانے کا اعتراف کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں