جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

راولپنڈی: گھر سے زیورات چرانے والی ملازمہ 2 ساتھیوں گرفتار، 40 لاکھ روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پولیس نے گھر سے زیوارت چرانے والی ملازمہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 40 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں پولیس نے گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے شوہر اور ایک ساتھی کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے زیورات فروخت کر کے حاصل کی گئی چالیس لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ اپنی ساتھی کے ساتھ گھریلو ملازمہ بن کر گھر میں داخل ہوئی اور مالک مکان کو اپنا فرضی نام بتا کر اعتماد حاصل کیا۔ موقع پا کر ملزمہ نے قیمتی طلائی زیورات چرا کر روپوش ہو گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ریڈز جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں