راولپنڈی : کمسن لڑکے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مقامی عدالت نے 13 سالہ لڑکے کے اغوا،زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، فیصلہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 13 سالہ لڑکے کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم عرفان عظیم کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی، جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ مجرم نے 13 سالہ لڑکے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا، یہ مقدمہ مارچ 2023 میں تھانہ دھمیال، راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


