راولپنڈی: ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کے کرایے میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا، تمام بی آر ٹی بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ ہوگا۔
ریڈ میٹرو بس کا راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں کرایہ 40 روپے کردیا گیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق گرین ٹرانسپورٹ رکھنے والے افراد کو 15 روپے رعایت ہوگی۔
یہ پڑھیں: پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں
علاوہ ازیں ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
اکانومی کلاس کا کرایہ 5 فیصد، اے سی کلاس کا کرایہ 10فیصد بڑھا دیا گیا، مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ ریلویز خود برداشت کرے گا۔
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا، اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


