بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کم عمر چور درجنوں افراد کی موجودگی میں دلہن کا پرس لے اُڑا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کم عمر چور درجنوں افراد کی موجودگی میں دلہن کا پرس لے اُڑا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارات کے دوران کم عمر چور دلہن کا پرس لے کر فرار ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو دلہن کا پرس اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوٹ پہنے اور ٹائی باندھے کم عمر لڑکا بڑے اعتماد سے دلہا دلہن کے پیچھے گیا اور پرس اٹھا کر رفو چکر ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے چار دن گزرنے کے بعد بھی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دلہن کے پرس میں ڈیڑھ لاکھ نقد رقم، موبائل فون اور سونے کی مالا موجود تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں