تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کا اعترافِ جرم

روالپنڈی: ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا ناخلف بیٹا قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم ارسلان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

روالپنڈی میں تعینات پولیس سپریٹنڈینٹ (ایس پی) عاطف نذیر نے تصدیق کی کہ ماں پر ظلم کر نے والے سفاک بیٹا قانونی گرفت میں آگیا جسے  تھانہ صادق آباد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب روالپنڈی پولیس نے  ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’بزرگ والدہ پر تشدد کرنے والا نافرمان بیٹے ارسلان کو عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد شامل تفتیش کرلیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ارسلان اپنے ناقابل برداشت فعل پر شرمندگی کا اظہار کررہا ہے اور دنیا بھر کی ماؤں سے معافی بھی مانگ رہا ہے۔

ایس پی روال کے مطابق مقدمے کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے یکسو کیا جاۓ گا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس میرٹ اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور ملزم کو صفائی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا بیان سامنے آگیا

اطلاعات کے مطابق اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی بہو اور ارسلان کی اہلیہ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، عدالت نے ملزمان کو 6 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم  دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو ہدایت کی کہ وہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیس افسران کا متاثرہ خاتون سے رابطہ

دوسری جانب  ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن نے متاثرہ خاتون کے دورہ کیا اور تشدد کا نشانہ بننے والی گلناز بی بی کی خیریت دریافت کی۔ ایس پی راول نےگلناز بی بی کو پولیس تفتیش سے بھی آگاہ کیا۔

ایس پی نےگلنار بی بی کو ارسلان کی ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہونے سے  آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے برزگ خاتون گلناربی بی سےٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی کرائی۔

سی پی او نے گلناز بی بی کو یقینی دہانی کرائی کہ میں بذات خود مقدمےکی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہا ہوں، آپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب کا نوٹس

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے کا نوٹس لیا اور  ماں پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتارکر کے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پی او راولپنڈی اور متعلقہ ایس ایچ او سے رابطےمیں ہوں، بہت جلدملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سنگدل بیٹے کے ہاتھوں ماں پر تشدد، شوبز ستارے بھی چپ نہ رہ سکے

قبل ازیں سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا کہنا تھا کہ ارسلان نے بیوی کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے باہر پھینک دیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے مگر پولیس نے ابھی تک اُسے حراست میں نہیں لیا۔

مظلوم ماں کا کہنا تھا کہ گھریلو جھگڑوں اور جائیداد کا حصہ نہ دینے پر اس سے قبل بھی بیٹے نے تشدد کا نشانہ بنایا، بہو کے کہنے پر گھریلو معاملات کو بنیاد بنا کر ارسلان نے ایک نہ سُنی اور وہ اندھا دھند تشدد کرتا رہا۔

خیال رہے  ارسلان نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں اور پھر بیٹے اور بہو نے مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم ارسلان اور بیوی کے خلاف تھانہ صادق آباد میں والدہ نے مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد ملزم اپنی اہلیہ کو لے کر فرار ہوگیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی اور ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت بھی کی تھی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’ماں جیسی عظیم ہستی پر ظلم کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک جلد از جلد پہنچانا ضروری ہے‘۔

Comments

- Advertisement -