منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

قطر سے آنے والی خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(8 جنوری 2026): قطر سے آنے والی خاتون کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطر سے آنے والی شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے میں ملوث مقتولہ کے والد اور 2 چچا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، مقتولہ کے دونوں چچا نے خاتون کے شوہرکے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت مقتولہ کو پاکستان لایا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

اس واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، سئنیر افسران کے زیر نگرانی مقدمہ کی تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ کی لالہ زار کالونی میں ایک شادی شدہ خاتون کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے شوہر سلیمان نے قطر میں اپنی اہلیہ کو کسی غیرمرد سے فون پر بات کرتے دیکھا تھا، شوہر نے خاتون کو رشتہ داروں کی مدد سے قتل کروایا اور سارا عمل لائیو ویڈیو پر دیکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں