ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

راولپنڈی: رائیونڈ میں 17 سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: رائیونڈ میں 17 سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

راولپنڈی کے علاقے رائیونڈ میں 17 سالہ لڑکی کے اغوا کے بعد قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ جمشید عباس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ ثانیہ ایک نجی کمپنی میں سمز فروخت کرنے کا کام کرتے تھے اور مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے دوران ملزم نے ثانیہ پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کی، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں