جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

چوری کی واردات میں ملوث آن لائن ڈرائیور گرفتار، لاکھوں مالیت کے زیورات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(25 ستمبر 2025): راولپنڈی میں کہوٹہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث اشتہاری آن لائن رائیڈر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کرلیا، ملزم آن لائن رائیڈ ڈرائیور تھا اور زیورات لے کر فرار ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ساڑھے 20 لاکھ مالیت کے زیورات اور 45 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے، شہری نے فیملی کے ساتھ آن لائن گاڑی بک کروائی تھی تاہم ڈرائیور نے فیملی سے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ اگست 2024 میں درج کیا گیا تھا۔

ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری چل بسا

یاد رہے کہ پیر کے روز بھی متعدد وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ کر لے گئے تھے، اسلام پورہ میں دکان سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں  گھر سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں صداقت سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں بلال سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون چوری ہو گئیں ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں