راولپنڈی: پی ٹی آئی کے دوگروپس میں تصادم سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے کری روڈ میں تحریک انصاف کے 2گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، تصادم اس وقت ہوا جب پی ٹی آئی کے کارکنان این اے 122 کے فیصلے کے بعد جشن منا رہے تھے، زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تصام لین دین کے تنازع پر ہوا، جس کے بعد تحریک انصاف کے دو گروپس کے درمیان فائرنگ شروع ہوئی،فائرنگ سے پی ٹی آئی کے چار کارکنان اور دو راہگیر زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ ن لیگ والوں نے کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی راہگیر ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی اور والدہ بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔