راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، شہر میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف نشیبی علاقوں شمس آباد میں 61 ملی میٹر، بوکڑہ میں 32ملی میٹر جبکہ چکلالہ میں 44 ،گولڑہ میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی،کٹاریاں میں پانی کی سطح 6.5 فٹ اور گوال منڈی میں 4 فٹ ہوگئی ہے۔ تمام نشیبی علاقوں سے پانی کا مشینوں کے ذریعے اخراج کریں گے۔
- Advertisement -
ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کا عملہ نکاسی آب کیلئے مشینری کے ساتھ کام مصروف ہے، مزید بارش نہ ہونے پر جلد نشیبی مقامات سے پانی نکل جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔