اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

(8 فروری 2026): راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ پابندیاں 21 فروری 2026 تک برقرار رہیں گی، نوٹیفکیشن کے تحت شہر بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے بلاجواز استعمال پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرے یا شرپسندی سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں