اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (13 جنوری 2026): راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے، اڈیالہ جیل اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دایگل اور گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، آج منگل کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنماؤں کی فہرست گزشتہ روز ملاقات کے لیے بھجوائے گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گی۔

ادھر 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر تھانہ صادق آباد کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔

موٹروے جانے والے شہری یہ احتیاط لازمی کریں، انتباہ جاری

سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمے کے 11 ملزمان میں سے 8 ملزمان کی حد تک استغاثہ کے 18 گواہان پر دونوں جانب سے جرح مکمل ہو گئی ہے۔ علیمہ خانم اور شریک ملزم عاطف ریاض کے وکلا آج پیش ہوں گے۔

گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کے وکلا کو عدم پیشی پر وارننگ جاری کی تھی، عدالتی احکامات کے تحت آج ہر صورت میں جرح مکمل کرنے کے لیے پیش ہوں گے۔ اگر پیش نہیں ہوئے تو اسٹیٹ کونسل مقرر کر دیا جائے گا۔

سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے، استغاثہ کے 18 گواہان پر دیگر آٹھ ملزمان کی حد تک دونوں جانب جرح مکمل کر لی گئی ہے، علیمہ خانم سمیت ملزم عاطف ریاض کے وکلا آج 10 گواہان پر جرح مکمل کریں گے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں