بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ، گارڈ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(19 جنوری 2026): مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، حملے میں ان کے گارڈ شفقت جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کے قریب مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا گارڈ جاں بحق جبکہ پیر سید علی امام شاہ جیلانی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ تھانہ روات کے قریب راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، زخمی سید امام حسین شاہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

راولپنڈی فائرنگ کے واقعے کے فورا بعد ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے، مبینہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، زخمی سید امام حسین شاہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں