بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔

راولپنڈی میں پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ٹیسٹ میچ کے پہلے روز صرف 41 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستان نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے ہیں، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

عبداللہ شفیق 2 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم کپتان شان مسعود کو 6 رنز پر شریف الاسلام نے آؤٹ کیا لیکن وہ آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آگئے اور کیچ سے متعلق امپائر سے بحث کرتے دکھائی دیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں