راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹ پر 185 رنز بنالیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 4 وکٹ پر 185 رنز بنالیے۔ اسٹبس 68 اور ویرینے 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
جنوبی افریقا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 148 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے 2، ساجد خان اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں شان مسعود 87، سعود شکیل 66 رنز بناکر نمایاں رہے، امام الحق 17، بابراعظم 16، محمد رضوان 19رنز بناسکے۔
عبداللہ شفیق نے57 اور سلمان آغا نے 45 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7، ہارمر نے 2، رباڈا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں پر86 رنز بنالیے، جنوبی افریقہ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے 247 رنز درکار ہیں، ساجد خان اور شاہین آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تھی اور کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 259 رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا گزشتہ روز ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ حسن علی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کے لیے پُر امید ہیں اور جیت کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔
پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپ گریڈیشن کا فیصلہ
ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ پنڈی میں بھی لاہور ٹیسٹ جیسی پچ بنتی نظر آ رہی ہے۔ پچ کا معائنہ کیا ہے ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ تاہم جب میچ شروع ہوگا تو میچ کا اصل اندازہ ہوگا۔ یہ میچ جیت کر ہم سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


