ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ویب سائٹس پر فحش ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا گینگ بے نقاب، 11 ملکی و غیر ملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (11 جون 2026): روات پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مختلف ویب سائٹس پر فحش ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے گینگ کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روات پولیس نے ویب سائٹس پر آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے فحش اور نازیبا ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا جس میں 11 ملکی و غیر ملکی ملزمان شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں ایک غیر ملکی سمیت 7 خواتین بھی شامل ہیں، کارروائی کے دوران موقع سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں جبکہ لائیو اسٹریمنگ میں استعمال ہونے والا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان فحش ویڈیوز مختلف ویب سائٹس پر اپلوڈ کرتے تھے، روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تمام افراد کو حراست میں لیا جن سے تفتیش میں بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے این سی سی آئی اے سے رابطہ کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے استحصال یا جنسی زیادتی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، قانون شکنی میں کوئی بھی ملوث ہو بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں