اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی وائرل ویڈیو؛ کیس کا فیصلہ آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف ‏جرم کر لیا، ملزم کے اعتراف جرم پر جج نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نےملزم کو ایک سال قید اور تیس ہزارروپے جرمانےکی سزا سنائی ہے۔

- Advertisement -

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے پرس چھین کر فرار ‏ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

ملزم نے خاتون سے پرس چھینا تھا اس دوران وہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی تھی اور ملزم فرار ‏ہوگیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے کے بعد دو موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچے اور ‏خاتون کی خیریت دریافت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں