جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

خاتون کے بال کاٹنے کا کیس، ملزمان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں خاتون کے بال کاٹنے کے کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اے آر اوئی نیوز کے مطابق عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، ملزم انیس خان اور  جلیل خان کو گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا تھا۔

ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ صوفی ملک نے منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے مساج سینٹر میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا اور مالکان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بال کاٹ دیے تھے۔

اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں تشدد کے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی، وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مساج سینٹر میں کا مالک ساتھیوں سے مل کر خاتون کے بال کاٹ رہا ہے۔

ایک اور خاتون سمیت دیگر افراد قریب کھڑے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں