اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

راولپنڈی میں شوہر کی جانب سے خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں شوہر کی جانب سے خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے اور بیڑیاں لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کی بیڑیاں لگی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سی پی او راولپنڈی سکھیرا نے نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوی کو بیڑیاں لگانے کے الزام پر شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ پڑھیں: کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار

ذرائع کے مطابق حبس بے جا سے نکل کر بیڑی لگی خاتون خود تھانے پہنچی جس پر پولیس متحرک ہوئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی شوہر سے فون سننے کے واقعے پر تلخی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ پیرودھائی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سی پی او نے ایس پی راول اور ڈی ایس پی سٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں