تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’ڈالر اوپر جائیگا تو اوورسیز کے پاس زیادہ پیسہ آئیگا‘ دلچسپ میمز بن گئیں

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی نرالی منطق نے لوگوں کو انگلیاں اٹھانے پر مجبو رکردیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے متعلق نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر اوپر جاتا ہے تو اوورسیز کے گھر والوں کے پاس زیادہ پیسہ آتا ہے، ان کا یہ کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

ٹویٹر صارف ارسلان حسن نے اس منطق کو نیا پالیسی بیان قرار دے ڈالا۔

آر جے اویس شہباز نے لکھا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کا نیا طریقہ ہے، تیمور خان نے رضا باقر کو اکنامک ہٹ مین کہا تو دوسرے نے اکنامی ہٹلر کا لقب دے دیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے عقلمندوں کی بدولت پاکستان جاپان سے بھی تیز جارہا ہے، انہیں تو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف دونوں کا صدر ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے نہیں۔‘

ڈاکٹر رؤف نامی صارف بولے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نام بدل کر اسٹیٹ بینک آف اوورسیز پاکستانی کردیا جائے۔‘

نورین حیدر نے کہا کہ یقین نہیں آتا یہ بندہ گورنر اسٹیٹ بینک ہے، یہ بہت خوفناک اور تباہ کن ہے کیونکہ یہی شخص آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -