The news is by your side.

Advertisement

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر رضا حسن نے معافی مانگ لی

کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے رضا حسن نے پی سی بی سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر رضا حسن علی معافی مانگ لی، رضا حسن ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور وہ میڈیکل ٹیم اور شعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے تھے۔

رضا حسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا سخت ایکشن، ایک کھلاڑی کو گھر بھیج دیا

کرکٹر نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں، خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔

رضا حسن نے کہا کہ ماضی میں بھی مجھ سے غلطیاں ہوئیں، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گیا، میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میں کوچز کھلاڑیوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ہوٹل میں بائیو سیکور ببل کو توڑا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رضا حسن کو پی سی بی نے گھر بھیج دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں