ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف پاکستان کواپنی گرفت میں لینا چاہتے ہیں، رضاربانی -
The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف پاکستان کواپنی گرفت میں لینا چاہتے ہیں، رضاربانی

کراچی: چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صوبے نہ ہی ہوا میں بنتے ہیں اور نہ ہی انتظامی تقاضوں کو پورے کرنے کے لیے بن سکتے ہیں، صوبہ بنانے کے لیے تاریخ زبان اورثقافت اورتمام لوازمات موجود ہوں۔

کراچی میں آل پاکستان ہوم بیس ورکرزکنویشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے قرضے نہ لیے جائیں ، یہ ادارے اپنے ایجنڈے کے تحت پاکستان کو اپنی گرفت میں کرنا چاہتے ہیں۔

،ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں نجکاری کا نظام ختم ہوچکا ہے اگرٹریڈ یونین موومنٹ مضبوط ہوں تونجکاری کے عمل کو روکا جاسکتا ہے، بدقسمتی سے بین القوامی ایجنڈے کے تحت ملک کی اشرافیہ اور سرمایہ دار ٹریڈ یونین کو کمزور کرنے میں لگے ہوئی ہیں۔

میاں رضاربانی کاکہناتھاکہ وہ واضح کردیناچاہتے ہیں کہ کانٹریکٹرنظام کوجڑسے اکھاڑ پھینکے گے،
ملک کی معیشت کے لیئے محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس معاشرے میں خواتین کوظلم وبربریت کانشانہ بنایاگیا لیکن اب خواتین کو فرسودہ روایات اور نظام کے تحت کچلانہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بنانے کے لئے آئین میں باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے اور نئے صوبے بنانے کے لئے آئینی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں