پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، رضا ربانی raza-rabbani
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، رضا ربانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا مستحکم پاکستان کے لیے اداروں کے درمیان تصادم نہیں بلکہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سیاسی صورتِ حال میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور اداروں میں تصادم کا سا گمان ہو رہا ہے اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک اداروں کے مابین تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال پرسینیٹ میں بحث کرائی جائے گی تاکہ ماحول میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور ڈائیلاگ کے ذریعے اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوریت کی بقا میں مستحکم پاکستان کا راز پوشیدہ ہے اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی مضبوط ریاست کی ضامن ہوگی جس کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں