چوہدری اعتزاز احسن ظفرحجازی کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش raza-rabbani
The news is by your side.

Advertisement

چوہدری اعتزاز احسن کی ظفرحجازی کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش

اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعزاز احسن نے چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف قرار داد پیش کردی جسے چیئرمین سینیٹ نے موخرکردیا.

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے 30 سے زائد سینیٹرز کی جانب سے ایک قرارد اد پیش کی گئی جس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف اندراج مقدمہ اور عہدے سے برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا.

قرارداد پیش کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین ایس ای س پی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو فائدہ پہنچایا اس طرح وہ سرکاری بد دیانتی کے مرتکب ہوئے اور ابھی زیر حراست بھی ہیں اس لیے انہیں فی الفور عہدے سے فارغ کر کے مقدمہ درج کیا جائے.

تاہم چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین ایس ای سی پی کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین ایس ای سی پی کو کام کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے چنانچہ اس قرارداد کو فی الحال مؤخرکیا جاتا ہے.

خایل رہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے اور پاناما کیس میں طلب کیے گئے دستاویزات میں تبدیلی کا الزام ہے اور پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سفارش پر ان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں