مشرف بی بی کا قاتل ہے, بہادر ہیں توواپس آکرعدالتوں کا سامنا کریں، رضا ربانی raza-rabbani
The news is by your side.

Advertisement

مشرف بی بی کا قاتل، بہادر ہیں تو عدالت کا سامنا کریں، رضا ربانی

جامشورو: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کے قاتل ہیں جو نہ تو آرٹیکل چھ کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور نہ بی بی قتل کیس میں پیش ہو رہے ہیں۔

وہ سندھ یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے, چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے مشرف کی جانب سے قتل کیے جانے کے خطرے سے مخلتف لوگوں کو خطوط لکھے تھے اور بین الااقوامی صحافی کو مشرف کی دھمکیوں سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اگر بہادر ہیں تو وطن واپس آکر دلیرانہ طور پرعدالت کا سامنا کریں اور اپنا موقف، دلائل اور شواہد عدالت کے سامنے رکھیں جو کہ اس کام کے لیے اصلی فورم ہے، ملک سے باہر بیٹھ کرعیاشیاں نہ کریں بلکہ یہاں آکرمقدمات کا سامنا کریں۔


 بےنظیراورمرتضی بھٹوکے قتل کے پس پشت زرداری ہیں،پرویزمشرف


چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے، آئین کی حکمرانی قائم ہوتی ہے اور ادارے مضبوط ہوتے ہیں اگر ادارے کمزور ہوجائیں تو معاملہ بہت پیچیدہ ہوجاتا ہے اور پورے نظام میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے تاہم بد قسمتی سے پارلیمان سب سے کمزور ترین ادارہ ہے جب کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوسب سے زیادہ مضبوط ادارہ ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹ چیئرمین نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل منظورہونے سے متعلق کچھ کہنا میری صوابدید نہیں ہے اس لیے اس قسم کے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہوں ویسے بھی دوسو تین آئینی شق ہیں جس پر بطورچیئرمین سینیٹ بات کرنا درست نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں