site
stats
سندھ

پارلیمان مقدس ترین ادارہ ہے، رضا ربانی

دادو : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمان ایک بہت ہی مقدس ادارہ ہے جس کے تقدس کے لیے محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک پاکستان کے کارکن اور قیام پاکستان کے بعد بننے والے وزیراعلیٰ سندھ پیرالٰہی بخش کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

رضا ربانی نے کہا کہ قیام پاکستان میں سندھ نے اہم کردار ادا کیا اور سندھ دھرتی کے سپوتوں نے ہی سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کی اور قائد اعظم کو سندھ میں خوش آمدید کہا.

انہوں نے کہا کہ پیر الہی بخش بھی سندھ کے ایسے ہی سپوت تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں انتھک محنت کی اور جلد ان کا شمار قائد اعظم کے قابل اعتماد ساتھیوں میں ہونے لگا.

رضا ربانی نے کہا کہ پیرالہی بخش نے سندھ کی ترقی کے لیے نمایاں کام کیئے بالخصوص تعلیمی میدان میں خود کو منوایا چنانچہ سندھ یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا اور اسی طرح سندھ میں تعلیم بالغاں کا آغاز بھی انہی کی مرہون منت ہے.

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنے ہیروز سے متعارف کرایا جائے اور ان کے فلسفہ سے روشناس کرایا جائے تاکہ طالب علم اپنی تاریخ ، ثقافت اور تہذیب سے جڑے رہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top