The news is by your side.

Advertisement

سیاست میں ایسی زبان استعمال ہو رہی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، رضا ربانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج کل سیاست میں جیس طرح کی زبان استعمال ہو رہی ہے ایسا طرز کلام میں نے اپنی پوری سیاسی جدوجہد میں نہیں سنا جب کہ لوگ اس وقت بھی سخت اختلافات رکھا کرتے تھے.

سینیٹ چیئرمین میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھٹوشہید کے دور میں دنیا نظریاتی جنگ میں مصروف تھی اور کیمونزم اور سرمایہ دارانہ نظام میں سرد جنگ ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود ایک دوسرے کو احترام کے ساتھ مخاطب کیا جاتا تھا.

انہوں نے کہا کہ پچھلے وقتوں میں سیاسی اختلاف نظریاتی اور فکری ہوا کرتا تھا جو کہ بحث و مباحث کا باعث ضرور بنتا تھا لیکن بد تہذیبی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ استوار رہتا.

رضا ربانی نے کہا کہ آج کا دور افراتفری، بد نظمی اور ہنگامہ خیز ہے جہاں لیڈر شپ کا حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ جیسی شخصیت آج کل امریکا کا صدر ہے.

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ دور کی سیاست غیرعلامتی ہے اور اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے ایک دوسرے پر بے ہودہ الزمات عام بات ہو گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ وفاق مشکل میں پھنس چکا ہے جسے سیاسی جماعتوں کےعلاوہ کوئی بھی اس دلدل سے نہیں نکال سکتا چنانچہ سیاسی جماعتوں اور وفاق کے درمیان رابطہ مزید مضبوط اور مربوط ہونا چاہیئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں