تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ایم کیو ایم کے محمد رضا، وحید الزماں پاک سرزمین میں شامل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے محمد رضا اوروحید الزماں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

سید وحیدالزماں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین تھے جبکہ محمد رضا سابق سیکٹر انچارج ہیں۔

پاکستان ہاوٗس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے ندیم نصرت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیمیں بنا کرایک دوسرے کو مروانے کا سلسلہ ختم کریں۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو مخاطب کرکے کہا کہ یاد رکھو کام ختم کرنے کے بعد یہ لوگ ٹشو پیپرکی طرح پھینک دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد رضا اور وحید الزماں کا شکریہ ادا کیا۔

محمد رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسائل کے حل کا جھانسا دیا گیا لیکن مسائل ویسے کے ویسے ہی ہیں جن کے حل کے لئے ہم نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سابقہ چیئرمین آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سید وحیدالزماں کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کی بنیاد تھے لیکن ہم نے اپنے کارکنوں کو ایسی سرگرمیوں میں لگادیا جن سے وہ تعلیمی سرگرمیوں میں پیچھے رہ گئے، ہمارے ساتھی بے مقصد مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -