جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کا جشن منایا جارہا تھا، چناسوامی اسٹیڈیم کے اطراف ہزاروں شائقین کرکٹ جمع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور نے 18 سال بعد پہلی بار ٹائٹل جیتا ہے اور فائنل میں پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دی۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے 191 رنز کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی ٹیم 184 رنز بناسکی اور انہیں فائنل میں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں