جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پی بی 36 قلات میں ری پولنگ، ضیا لانگو کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے نتائج جاری کردیے گئے جس کے مطابق ضیا لانگو کامیاب قرار پائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق بی اے پی کے ضیا لانگو 14 ہزار 281 ووٹ لے کر کامیاب قرر پائے ہیں، جے یو آئی کے میر سعید لانگو 11 ہزار 64 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بی این پی کے میر قادر بخش 5 ہزار 835 ووٹ لے کر تیسرے نمبر آئے ہیں۔

خیال رہے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے ہوئی، جہاں تقریباً 8,838 رجسٹرڈ ووٹرزجن میں 5,517 مرد اور 3,321 خواتین نے حصہ لیا۔

واضح رہے یہ ری پولنگ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ہوئی، جس میں جے یو آئی ف کے امیدوار میر سعید احمد لانگو کی درخواست پر میر ضیاء اللہ لانگو (بی اے پی) کی کامیابی کو معطل کر کے مخصوص سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں