ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ریچ ایوری ڈور مہم : پنجاب میں 58 فیصد آبادی کومکمل ویکسی نیٹ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں ریچ ایوری ڈور مہم کےتحت 58 فیصد آبادی کومکمل ویکسی نیٹ کردیا گیا، جس کے بعد ریچ ایوری ڈورتھری مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ریچ ایوری ڈور مہم میں نمایا ں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسروں اورعملے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے ریچ ایوری ڈورتھری مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ریچ ایوری ڈور3مہم کا پہلا فیز 14 فروری تک جاری رہے گا،تمام محکمے، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناکےخلاف جنگ زیادہ سےزیادہ ویکسی نیشن کرکےہی جیتی جاسکتی ہے، ویکسی نیشن اوراحتیاط ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ زیادہ سےزیادہ افرادکوویکسی نیشن لگانے کے لیےحکومت سرگرم ہے، پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے، شہریوں کوان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب ویکسی نیشن ہدف کےلحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے، مشکل حالات کے باوجود سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا، کورونا کے خلاف جنگ ہر محاذ پر مل کر لڑیں گے او رسرخرو ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں