site
stats
سندھ

ٕپی پی قیادت کے اعلان پر عمران خان کا رد عمل

اسلام آباد: آصف زرداری اور بلاول کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آگیا، عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے پلان کا انتظار ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اعلان کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں آصف زرداری نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیوں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آصف علی زردای اور بلاول بھٹو کی جانب سے پارلیمنٹ کا حصہ بننے کے اعلان کے بعد جہاں پیپلز پارٹی کے جیالے خوش ہیں وہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے آہستہ آہستہ رد عمل سامنے آرہا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ کوئی بھی الیکشن لڑ کر ایوان میں آسکتا ہے میں کیا کہہ سکتا ہوں یہ تو ہر کسی کا حق ہے۔


Imran Khan’s reaction over Zardari’s election bid by arynews

اسی ضمن میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی پالیسی بتائی اور کہا کہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آصف زرداری نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اور بلاول نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے ذریعے اسی پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top