site
stats
سندھ

محمد زبیرجیسے لوگوں کا بات کرنا قیامت کی نشانی ہے، شیخ رشید کا گورنرسندھ کوجواب

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نوازشریف کا مقابلہ نہیں کررہے بلکہ نوازشریف کوعدالت نے نااہل کیا اس سے قبل عدالت نے بار بار انھیں ثبوت پیش کرنے کا موقع دیا تھا۔

وہ اے آر وائی نیوز بات کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کی ٹیوٹ پر ردعمل دے رہے تھے جس میں گورنرسندھ نے عمران خان اور شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ محمد زبیر جیسے لوگوں کا بات کرنا قیامت کی نشانی ہے یہ شاید جانتے نہیں کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے اور اس قبل سے ان کو ثبوت پیش کرنے کا پورا بھی موقع دیا گیا تھا لیکن یہ فیل ہوگئے تو اب چیخ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان چاہتے تھے ان سے نہ پوچھا جائے کہ پیسہ کہاں سے آیا اور انہیں کرپن کی مکمل کھلی آزاد دے دی جائے جہاں وہ عوام کا پیسا لوٹ کر اپنا کاروبار چمکاتے رہنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے آج کا جلسہ تاریخی ہوگا جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خطاب کریں گے وہ جلسے میں 10 بجے تشریف لائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے گورنر سندھ کے بیان کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا اُن کا کہنا تھا کہ گورنرغیر سیاسی ہوتا ہے اور کسی سیاسی جماعت کے قائد کی طرف داری نہیں کرسکتا ہے۔

قبل ازیں گورنر سندھ محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان اور شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ نوازشریف کا سیاسی محاذ پر سامنا کرنے کی ہمت کریں۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے نواز شریف کو پاکستان کا مقبول ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے مذید کہا کہ نوازشریف کو شکست دینے کیلئےغیرمنتخب قوتوں پرانحصار سے کام نہیں بنے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top