بنگلادیشی بلے باز مہدی حسن میراز نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں پاکستانی بالنگ کا سامنا کرنےکو تیار ہیں۔
افغانستان کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہدی حسن نے کہا کہ امید ہے کہ سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرجائیں گے میں میچ سے پہلے پر اعتماد تھا اور پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا موسم سری لنکا کے مقابلے میں گرم ہے لیکن پاکستانی بولنگ کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
افغانستان کے اسسٹنٹ کوچ رئیس احمد زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں کامیابی کا پورا کریڈٹ بنگلا دیش کو دیتے ہیں بنگلادیش کی ٹیم نےتینوں شعبوں میں بہترین کرکٹ کھیلی۔
رئیس احمد زئی کا کہناہے کہ افغان کرکٹرز تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آتی جائے گی۔