منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ڈچ کمپنی کا سولر پینل سے لیس الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے رواں سال سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ پہلی سولر پینل سے لیس الیکٹرک ‏کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔

سولر گاڑی ایک ری چارج سے تقریباً 625 کلومیٹر سفر کر سکے گی۔

- Advertisement -

تاہم دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی، یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو 7 ماہ تک ‏چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سابقہ ٹیسٹس کے برعکس یہ نئے ٹیسٹ زیادہ رفتار اور سرد ماحول میں کیے گئے تاکہ ٹیکنالوجی کی افادیت کو جانچا جاسکے۔

کمپنی کے مطابق دونوں عوامل سے گاڑی کی افادیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں تو ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ حقیقی دنیا کے مختلف حالات میں گاڑی کی کارکردگی کیسی ہوتی ہے۔

اس مقصد کے اٹلی کے ایک قصبے اپریلا میں ٹریک پر اسے ٹیسٹ کیا گیا اور اس ٹریک پر لائٹ ایئر ون کے توانائی کے استعمال کی شرح 141 Wh/km ریکارڈ کی گئی۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سنگل چارج پر یہ گاڑی 400 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرسکتی ہے، مثال کے طور پر یہ ایمسٹرڈیم سے لگسمبرگ تک سنگل چارج تک جاسکتی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں موجود اسی طرح کی بیٹری کے حجم والی دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں یہ فاصلہ ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

سابقہ ٹیسٹوں میں اس گاڑی نے سنگل چارج پر 440 میل کا فاصلہ طے کیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے یورپی ممالک میں اس گاڑی کی بکنگ اوپن کی جاچکی ہے اور ایک لاکھ 71 ہزار ڈالر بکنگ پرائس رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں