The news is by your side.

Advertisement

‘پاک افواج سے ہر قسم کے تعاون کیلیے تیار ہیں’

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کےاجلاس میں ہم نےپیغام دیا کہ مسئلہ کشمیرپر سب ساتھ ہیں ہم پاک افواج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کےلئےتیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیرخارجہ کیجانب سےجوکچھ ایوان میں کیا گیا اس کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جس معاملےکی آپ نےبات کی اس کوہم نے کبھی اہمیت نہیں دی وزیرخارجہ نےجس لیول پربات کی میں اس لیول پربات نہیں کرناچاہتا۔

یوسف گیلانی نے کہا کہ پارٹی احتجاج کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے روک دیا آج بھی کچھ دوستوں کاخیال تھا کہ احتجاج کیا جائے اجلاس میں ہم نےپیغام دیا کہ مسئلہ کشمیرپر سب ساتھ ہیں چیئرمین سینیٹ کو رولز کے مطابق ایوان چلانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کوئی دباو نہیں، دلاور گروپ کےکردار سےمتعلق پارٹی قیادت کوآگاہ کردیا ہے دلاور گروپ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، چیئرمین سینیٹ نےسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کوغیرفعال کردیاہے انہوں نے اپنی ذات کو قانون سمجھ لیا ہے پارٹی کو اگر مجھ سےبہتر اپوزیشن لیڈر ملتا ہےتو بے شک بنا دے۔

یوسف گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں میرے گھر پر موجود ہیں اور چیئرمین پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے حوالےسے مشاورت کر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں