تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حقیقی آزادی مارچ، پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ خانیوال پہنچ گیا

حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف سندھ کا کراچی سے شروع ہونے والا قافلہ خانیوال پہنچ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بننے کے لیے پی ٹی آئی سندھ کا کراچی سے سفر شروع کرنے والا قافلہ گزشتہ روز پنجاب میں داخل ہوا تھا اور خانیوال پہنچ کر پڑاؤ ڈالا تھا، جہاں شرکا نے رات مقامی میرج ہال میں قیام کیا جب کہ علی زیدی، عمران اسماعیل ودیگر نے سرکٹ ہاؤس میں قیام کیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے کارواں کا پنجاب میں داخل ہونے پر رحیم یار خان میں مخدوم ہاشم جواں بخت اور دیگر نے کارواں کا استقبال کیا تھا۔

اس موقع پر علی زیدی نے شرکا سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ سے سینکڑوں کارکن حقیقی آزادی میں شریک ہوئے ہیں، ہماری جنگ شہباز حکومت کے خلاف ہے اور ہم صرف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا جب ہم الیکشن کا کہتے ہیں تو ان کے پاس سیکیورٹی نہیں ہوتی لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ سے ہزاروں اہلکار اسلام آباد بھیجے، اب عوام کے سیلاب کو کوئی نہیں روک سکتا، رانا ثنا، مریم نواز سب عوام کے سیلاب میں بہہ جائیں گے۔
یہ قافلہ آج صبح تازہ دم ہوکر دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -