وفاقی ویز اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جائے، سینما ہاؤسز مختلف وجوہات کی بنا پر فیکٹری، سی این جی پمپس بن گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی ویز اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جائے، پاکستان کے سینما ہاؤسز مختلف وجوہات کی وجہ سے فیکٹری، سی این جی پمپس بن گئے۔
اسکرین ٹورازم کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ریجنل ٹیلنٹ کو نیشنل ٹیلنٹ بنانا مقصد ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو کی نیلامی لگانے والوں نے ان تالوں کو کھولنےکی کوشش نہیں کی.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے، 2017-18 میں پاکستان کی پہلی کلچر پالیسی متعارف کروائی گئی،4 سال اداروں کو برباد کیا گیا،پی ٹی وی اور ریڈیو کو بھی نہ بخشا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے منفی مہم چلائی گئی، ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے، نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم کے بجائے لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف گھناؤنی مہم جاری ہے، آنے والا وقت پاکستان کو جوڑنے کا وقت ہے.