پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ریئل اسٹیٹ سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(2 اکتوبر 2025): ریئل اسٹیٹ سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے اس حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے اور ان کی منظوری دی گئی۔ ان میں ایک غیر منقولہ جائیداد سے متعلق بھی اہم منظوری دی گئی ہے۔

کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد (ریئل اسٹیٹ) کی منتقلی پر فیڈرل ٹیکس عائد کیا ہے۔ تاہم کابینہ نے اس فیصلے کو عدالت میں چلینج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس عائد کرنا صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔

’ریئل اسٹیٹ پر زیادہ ٹیکس سے مزید سرمایہ پاکستان سے چلا جائے گا‘

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جائیداد میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلیے ویمن پراپرٹی رائٹس رولز 2025 کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام اور کینسر، بون میورو کے 2 مریضوں کے علاج کیلیے 45 لاکھ روپے کے اجرا کی منظوری سمیت کئی اہم امور کی منظوری دی گئیں۔

بڑی خوشخبری: نئے اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں