The news is by your side.

Advertisement

2 کم سن بچیوں کو زندہ جلا کرقتل کرنے والا ملزم حقیقی باپ نکلا

مظفرگڑھ:چوک قریشی میں 2 بچیوں کو زندہ جلا کر قتل کرنے والاملزم حقیقی باپ نکلا، عبدالحمید نے دونوں بچیوں کو جلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں چوک قریشی میں کم سن بچیوں کو زندہ جلانے کے واقعے کا اصل ملزم سگا باپ نکلا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید نے مخالفین کوپھنسانے کیلئے2بیٹیوں کوجلایا، بچیوں کےوالدعبدالحمیدنےکم عمرلڑکی سےپسندکی شادی کی تھی، عدالت اورمعززین کی مداخلت پرلڑکی کی واپسی ہوئی جس کا ملزم کورنج تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رنجش کی بناپر ملزم نے2بچیوں کوجلاکرالزام مخالفین پرلگایا، عبدالحمیدنےدونوں بچیوں کو جلانے کا اعتراف کرلیا۔

دوسری جانب ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں بچیوں کوسگےباپ نےہی پٹرول چھڑک کرآگ لگائی، عبدالحمیداپنی بچیوں کو قتل کرکے تیسری بیوی کے اہلخانہ کو پھنسانا چاہتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ رضائی پرپٹرول چھڑک کرکوئلوں سے بھری انگیٹھی بچیوں پرانڈیل دی۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ 7جنوری کوقتل کےبعدباپ نےاپنےسسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیاتھا، والدکےخلاف مقدمےمیں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں۔

خیال رہے چوک قریشی میں ڈیڑھ سالہ عروہ اور3سالہ اسوہ کو آگ لگا دی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں